وزیر اعظم نریندر مودی نے گوہاٹی اور کولکاتہ سے نیشنل ڈیزاسٹر رسپونس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں کو شمال مشرقی ریاستوں میں آج صبح آ نے والے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ ہونے کی ہدایت دی۔
وزیر
اعظم مودی نے اس سلسلے میں اروناچل پردیش کے وزیر اعلی نبام ٹوکی سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کی خبرلی۔
وزیر اعظم دفتر نے ٹویٹر پر کہا کہ"این ڈی آر ایف کی ٹیم کو گوہاٹی سے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں جانے کی ہدایت دی گئی ہے"